گوجرانوالا (ویب ڈیسک) وزیرریلوے شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آ رہا ہوں روک سکو تو روک لو۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب ایک نہیں دو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں ہوں گی، ایک پی اے سی چوروں اور لٹیروں کی جب کہ دوسری چوکیداروں کی ہو گی، شہباز شریف مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں رکن بننے سے روکنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں کہتا ہوں صبر کرو، شہباز شریف میں پبلک اکاونٹس کمیٹی میں آ رہا ہوں روک سکو تو روک لو۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں اور چوروں کو پی اے سی کا چئیرمین بنانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، میاں برادران مر جائیں گے مگر لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کریں گے، شہباز شریف میں چلو بھر بھی اخلاقی قوت ہو تو وہ کس منہ سے نیب والوں کو بلائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آئیں گے، امریکا میں اکیلے ٹرمپ کی نہیں بلکہ 9 حکومتیں ہیں، پینٹا گان بھی ہے، سی آئی اے بھی ہے، اب امریکہ کو حقائق کا علم ہو گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
- وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
- پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
- رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
- کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
- حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
- حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
- امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
- ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
- جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
- روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
- یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
- کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
- کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
- چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
- سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
- رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
- موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
- اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

