لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”لائیو ایٹ 7 “میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مخدوم احمد محمود کا نواز سے تعلق پہلے کا ہے، پرانے مراسم ہیں ، ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، پارٹی کا حالیہملاقات سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی آصف زرداری نے ملاقات کیلئے بھیجا ہے، ن لیگ کے بھی اتحادی رہے ہیں، ملک کے حالات اور معیشت کی صورتحال دگرگوں ہے ، سیاسی رہنماو¿ں کی ملاقت میں ہر ایشوز مکس ہوتے ہیں، ملاقاتوں میں ضروری نہیں کہ حکومت گرانے کی ہی بات کی جائے، حکومت نے ای سی ایل میں نام منفی سیاست کھیلنے کیلئے ڈالے، اب سپریم کورٹ کے زبانی حکم پر نام نہیں نکال رہے بلکہ لکھا ہے ہوا حکم چاہتے ہیں، قانونی طور پر حکومت کی بات ٹھیک ہے ، تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں تو زرداری کیخلاف سپریم کورٹ میں جائے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا، سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد نے کہا کہ فی الحال پرویز مشرف کی اپیل نہیں سنی جارہی البتہ سزا معطلی کیلئے دی گئی درخواست سنی جائیگی، اگر عدالت کو کوئی سنگین خامی نظر آئی تو فیصلہ معطل کیا جاسکتا ہے ، نیب قوانین میں ترامیم کرنے کی ضرورت ہے، 90دن کا ریمانڈ بہت زیادہ ہے ، 30دن بہت ہیں، نیب کو ضمانت دینے کا اختیار بھی ہونا چاہئے، گرفتاری کا واضح قانون نہیں ، ابھی تک چیئرمین نیب کی صوابدید ہے، سپریم کورٹ نے جعلی اکاو¿نٹس کیس نیب کے پاس بھیجا ہے تو واضح ہوتا ہے کہ وہ جے آئی ٹی رپورٹ سے کلی طور پر مطمئن نہں ، حکومت کی 4ماہ کی کارکردگی خاص نہیں تاہم اسے ابھی وقت ملناچاہیے، چیئرمین پی اے سی صرف اجلاس بلاسکتا ہے فیصلہ پوری کمیٹی کرتی ہے، چوہدری نثار کا حلف نہ اٹھانے کا معاملہ غیر معمولی ہے، کسی بیھ رکن اسمبلی کو ایوان میں عوام کی نمائندگی کرنی چاہئے، اگر کوئی رکن اسمبلی 90دن مسلسل غیر حاضر رہے تو اسمبلی اس کیخلاف قرارداد لاسکتی ہے، دفاعی تجزیہ کار ماریہ سلطان نے کہا کہ 400بچوں پر مشتمل سروے کیا گیا تو سامنے آیا کہ ڈرگز کے استعمال میں 43سے 53فیصد تک اضافہ ہوا ہے، نوجوان نسل ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے جس کا فوری تدارک کرنے کی ضرورت ہے، تعلیمی درسگاہوں میں بعض جگہوں پر طالبعلم ڈرگز سپلائی کرتے پائے گئے ، بعض پر انتظامیہ اور بعض جگہوں پر باہر سے سپلائی دیکھی گئی ، 2014میں سینٹ کمیٹی کے سامنے ڈرگز بارے بات اٹھائی ، شروع میں کریک ڈاو¿ن کیا گیا پھر خاموشی ہوگئی، حکومت کا سکولز میں 2فیصد ، جبکہ نجی سکولز میں 43فیصد تک ڈرگز کا استعمال ہورہاہے، 12سے 14سال کے بچوں میں 43فیصد جبکہ 14سے 18سال کے بچوں میں 53فیصد استعمال ہورہاہے، سارے گھناو¿نے کھیل میں سیاسی مافیا سے زیادہ منظم جرائم پیشہ گروہ ملوث ہیں، پاسکتان میں دہشتگردی کی جو نئی لہر آئی اس میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے 90فیصد خودکش حملہ آور افغانستان سے آتے ہیں، افغان حکومت کو امریکہ چلا رہاہے، جب امریکہ خود پرخلوص نہیں ہے اور اسے طاقت ور نہیں بناناچاہتا تو پھر مزاکرات برائے مزاکرات میں رہیں گے، عسکری طریقہ کار استعمال کرنے کے تحت حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے، افغانستان کا آئین بدلنا ہوگا تاہم اس میں بھی بڑے مسائل آئینگے، پاسکتان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھا رہاہے، حیران کن بات ہے کہ پاسکتان پر بھی الزام تراشی کی جاتی ہے اور جب پاکستان سرحد پر سختی کرتا ہے تو تنقید کی جاتی ہے دوغلی پالیسی صرف دباو¿ ڈالنے کیلئے اختیار کی جاتی ہے، سابق وزیر تعلیم عمران سعید نے کہا کہ جن ادروں کی فیسوں کا معاملہ بحث طلب ہے عدالت نے اس حوالے سے ٹھیک فیصلہ کیا ہے ، بعض سکولز کی فیس تو کروڑوں اربوں میں چلی جاتی ہے ، یہ مافیا بن چکے ہیں، سب سے پہلے تو تعلیم کے معیار کو ہر جگہ ایک کرنا ہوگا۔