اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں نہایت فراخدلی سے پاکستان کا ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مشکور ہوں۔وزیراعظم نے کہا کہ اماراتی حکومت کا تعاون ہماری دوستی اور دہائیوں پر محیط تعلقات کا عکاس ہے۔
































