بیونس آئرس(ویب ڈیسک) ارجنٹائن کے صدر ماریسیﺅ ماتری نے ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی اقتصادیات کے حامل ملکوں کی تنظیم جی-20 کے اجلاس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی اقتصادیات کے حامل ملکوں کے گروپ جی-20 کے 13 ویں سربراہ اجلاس کا باضابطہ افتتاح ہوگیا ہے۔ سمٹ کا 9 نکاتی ایجنڈا بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی نے پیش کیا۔کانفرنس کے مختلف سیشنز کے ایجنڈے میں عالمی اقتصادی صورت حال سرفہرست ہوگی جب کہ مشرق وسطیٰ کے معاشی حالات بھی زیر بحث آئیں گے، چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی گفتگو ہوگی اور اس کے علاوہ یوکرائن اور روس کے درمیان بحری سرحد کے تنازعے کا حل بھی ڈھونڈا جائے گا۔اس کانفرنس کی سب سے خاص بات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر طیب اردگان کے درمیان ولی عہد کی خواہش کے پیش نظر متوقع ملاقات ہے، یہ پہلا پلیٹ فارم ہوگا جہاں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد دونوں حکمرانوں کے درمیان ملاقات ہوسکتی ہے۔دوسری جانب یوکرائن کے بحری جہازوں پر حملہ کر کے جہاز اور عملے کو یرغمال بنانے پر امریکا روس سے سخت نالاں ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر سے سمٹ کے دوران طے شدہ ملاقات کو منسوخ کردیا ہے۔جی 20 ممالک میں 19 انفرادی ممالک ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقا، ترکی، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں جب کہ یورپی یونین کی شمولیت سے تعداد 20 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ 20 ممالک کی تنظیم کا قیام 1999 میں عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان اقتصادیات پر مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جانا اور عالمی مالیاتی مسائل پر باہمی تعاون اور معاونت سے نمٹنا ہے۔
بریکنگ نیوز
- ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
- ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
- جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
- زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
- ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
- بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
- اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
- ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
- ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
- ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
- حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
- برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
- مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
- سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
- پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
- درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
- پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
- واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟

