Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
  • جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
  • زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
  • ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
  • بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
  • اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
  • ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
  • ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
  • ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
  • حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
  • برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
  • مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
  • پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
  • درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
  • پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
  • واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

نامناسب لباس مندر جانے میں رکاوٹ بن گیا

By adminدسمبر 1, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کیرالہ (ویب ڈیسک)انڈیا کی ریاست کیرالہ میں واقع سبریمالا مندر میں داخلے کی ناکام کوشش کرنے والی کارکن ریحانہ فاطمہ کو’ غیر مناسب لباس‘ پہننے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔32 سالہ ریحانہ فاطمہ پر فیس بک پر نامناسب لباس میں تصویر شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جو انھوں نے مندر جاتے ہوئے پوسٹ کی تھی۔ان پر الزام میں کہا گیا ہے کہ انھوں نے’ اپنی ران کی نمائش‘ کی ہے۔ جمعرات کو ریحانہ کے خاندان کے مطابق ضمانت کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے اور اس پر سماعت جمعے کو ہو گی۔ریحانہ فاطمہ ٹیلی کام ٹیکنشن، کارکن اور ماڈل ہیں اور انھیں مظاہرین نے سبریمالا مندر میں داخل ہونے سے روک دیا تھا اور تاریخی طور پر مندر میں بالغ خواتین کو داخلے کی اجازت نہیں۔مندر کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ چونکہ 10 سے 50 سال کی عمر کے درمیان خواتین کو حیض آتا ہے اس لیے وہ ‘ناپاکی’ کی حالت میں اس مندر میں نہں جا سکتیں اور دوسرا یہ کہ اس مندر کے بھگوان ایپا برہمچاری تھے۔رواں برس ستمبر میں سپریم کورٹ نے اس مندر میں تمام عمر کی خواتین کو داخل ہونے کی اجازت دے دی تھی تاہم ابھی تک کوئی خاتون مندر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔اکتوبر میں فاطمہ اور ایک خاتون صحافی ایک سو پولیس اہلکاروں کی حفاظت میں مندر کے احاطے تک پہنچ گئی تھیں تاہم وہاں عقیدت مندوں کی ساتھ کشیدگی کی وجہ سے مندر کے مرکزی ہال میں داخل نہیں ہو سکیں تھیں۔ریحانہ فاطمہ کی سہیلی اور خواتین کے حقوق کی کارکن آرتی ایس اے نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں ریاست کے شہر کوچی میں واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا۔گرفتاری کے بعد میجسٹریٹ نے ریحانہ کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ریحانہ پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔اکتوبر میں پہاڑ کی چوٹی پر واقع مندر میں داخل کی کوشش کے دوران ریحانہ فاطمہ نے سیلفی بنائی تھی اور اسے فیس بک پر شیئر کیا۔ اس سیلفی میں وہ سیاہ لباس میں تھیں اور ان کے ماتھے پر ہندو رسم کے مطابق تلک تھا اور وہ ایپا کے انداز میں بیٹھی ہوئی تھیں۔پولیس نے ریحانہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ تصویر غیر مناسب تھی اور بھگوان ایپا کے عقیدت مندوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا سبب بنی۔رواں ماہ ہی ریحانہ نے مقامی عدالت میں درخواست کر کے استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کو انھیں گرفتار کرنے سے روکا جائے لیکن عدالت نے ان کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا جس کی وجہ سے پولیس کے لیے انھیں گرفتار کرنے کے لیے راستہ صاف ہو گیا۔ریحانہ کی سہیلی آرتی نے بی بی سی کو بتایا کہ ریحانہ کا مقصد کسی کے مذہبی احساسات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا اور نہ ہی ان کا مقصد کوئی ایسا کام کرنا تھا جو کسی کو ناگوار گزرتا۔ریحانہ فاطمہ کی تصویر کی وجہ سے قدامت پسند ہندو مشتعل ہو گئے تھے کیونکہ وہ مسلمان بھی ہیں تاہم ریحانہ کے مطابق وہ بھگوان ایپا کی عقیدت مند ہیں۔آرتی کے مطاقب ریحانہ فاطمہ نے جب فیس بک پر اپنی تصویر شیئر کی تھی تو اس وقت انھیں توہین آمیز پیغامات موصول ہوئے تھے جس میں ریپ کی دھمکیاں بھی شامل تھیں۔خیال رہے کہ رواں ماہ ہی اطلاع ملی تھی کہ انڈیا میں 41 سالہ شخص پانچ طنزیہ ٹوئٹس کرنے کے الزام میں تقریباً ایک ماہ سے جیل میں ہے۔ستمبر میں دہلی کے رہائشی اور دفاعی امور کی ماہر ابھیجیت ایئر مترا نے ملک کے مشرقی ریاست اوڑیسہ میں واقع 13ویں صدی کے کونارک مندر کے بارے میں’ توہین آمیز‘ ویڈیو جاری کی تھی۔ان کی اس ویڈیو میں مندر کے بارے میں’ غیر مہذب‘ بیان پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا تو انھوں نے فوری طور پر وضاحت دی ہے کہ ان کی ٹویٹ ایک مذاق تھی۔لیکن ایئر کو ان کے جرائم میں متعدد الزامات کا سامنا ہے اور ان پر عبادت کی جگہ پر مختلف گروہوں کے لوگوں کو مذہب اور نسل کی بنیاد پر ان میں اختلافات کو ابھارنے، مذہبی جذبات کو مجروع کرنے اور ’عوام کے لیے باعث تکلیف‘ فعل جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

admin

Keep Reading

ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار

ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر

ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین

حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا

مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے

تازہ ترین

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.