کراچی(ویب ڈیسک)شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانا ہی مسئلے کا حل ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اظہر علی کو کپتانی سے ہٹا کر ٹیم سے نکال دینا درست فیصلہ نہیں جبکہ اسٹارز کھلاڑیوں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ دوسری جانب جاوید میانداد کہتے ہیں کہ میچ فکسنگ روکنے کے لئے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہو گا۔ سابق سٹار بلے باز میچ فکسنگ کرنے والوں کو موت کی سزا دینے کے حامی ہیں۔