کراچی(آئی این پی) سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں فکسنگ کرنے والوں سے میرا کوئی تعلق نہیں پھر دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ میں کیوں بھگت رہا ہوں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ میں اپنی غلطی کی سزا بھگت چکا ہوں اور ری ہیب پروگرام بھی مکمل کرچکا، سزا پوری کرنے کے باوجود پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جارہا۔سلمان بٹ نے کہا کہ دو سال سے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کا دوسرا بہترین اسکورر ہوں، پرفارمنس کے باوجود پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنایا جارہا، چیف سلیکٹر نے پاکستان اے میں شامل کرنے کا کہا تھا لیکن سلیکشن کمیٹی مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، پی ایس ایل میں فکسنگ کرنے والوں سے میرا کوئی تعلق نہیں پھر دوسروں کی غلطیوں کا خمیازہ میں کیوں بھگت رہا ہوں۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

