لاہور(آئی این پی ) ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ لاہور سے براستہ دوحا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ روانہ ہوگیا،اپنے گروپ میں شامل دیگرٹیموں بنگلہ دیش اوربھوٹان سے میچز بالترتیب 6 اور 8 ستمبرکوشیڈول ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ساف کپ کیلئے 20 رکنی قومی فٹبال اسکواڈ لاہور سے براستہ دوحا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ روانہ ہوگیا۔ ٹیم کی قیادت صدام حسین کریں گے، نائب کپتان حسن بشیرہوں گے، منتخب کھلاڑیوں میں عمر حیات،محمد نوید، فیصل اقبال، ذیشان رحمن، عبداللہ قاضی، شہباز یونس، محسن علی، بلاول الرحمن، محمد ریاض،احمد فہیم، سعد اللہ، محمود خان، صدام حسین (کپتان)، حسن بشیر (نائب کپتان)،محمد عادل، محمدعدنان یعقوب، یوسف بٹ، ثاقب حنیف، احسان اللہ، محمد علی شامل ہیں۔ہیڈ کوچ جوز انٹونیو ناگورا، اسسٹنٹ کوچز محمد حبیب، عیسی خان، گول کیپر کوچ زاہد علی، فزیکل ٹرینرروبرٹو پورٹیلا، فزیو تھراپسٹ محمد عدنان بھی سکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ ساف کپ 4 ستمبر سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 4 ستمبر کو نیپال سے کھیلے گا جبکہ اپنے گروپ میں شامل دیگرٹیموں بنگلہ دیش اور بھوٹان سے میچز بالترتیب 6 اور8 ستمبرکوشیڈول ہیں۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

