ماسکو (ویب ڈیسک) روس کے شہر سوچی کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا جس سے ایک شخص ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔بوئنگ 737 نے ماسکو سے اڑان بھری اور سوچی کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران اس کے پر میں آگ لگنے سے جہاز رن وے سے اتر گیا۔ امدادی کارکنوں نے مسافروں کو جہاز سے نکالا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا۔جہاز میں166 مسافروں کے علاوہ عملہ کے 6 ارکان سوار تھے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کی اکثریت جھلسنے کے باعث زخمی ہوئے جب کہ کچھ کاربن مونو آکسائیئد گیس کا شکار ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

