تازہ تر ین

منشیات کے خلاف کریک ڈاون، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے ویژن اورمنشیات کے خلاف کریک ڈاون سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پاکپتن پولیس نے رواں سال کے گزشتہ 5 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ترجمان کے مطابق پاکپتن پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کل 1340 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے کیٹیگری اے کے 122 اور کیٹیگری بی کے 1218 مجرمان شامل ہیںاس کے علاوہ 877 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ترجمان نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کل 689 مقدمات درج کئے گئے اور ان سے 364 کلو گرام چرس32 کلو گرام افیون 1 کلو ہیروئن6932 لیٹر شراب 1559 لیٹر لاہن اورشراب تیار کرنے والی 28 چالو بھٹیاں بھی برآمد کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کل 344 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 24 رائفلیں 282 عدد پسٹل 36 عدد بندوقیں 1380 عدد گولیاں برآمد کی گئیں اور 119 ارکان پر مشتمل 30 کریمنل گینگز کو بھی گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکپتن پولیس نے رواں سال میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران خطرناک گینگز, اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ضلع بھر میں مختلف وارداتوں میں چھینا گیا 17 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا-ترجمان نے مزید کہاکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن طارق ولایت کی قیادت میں پاکپتن پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی تک کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے-


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv