تازہ تر ین

ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی پرواز میں اوور ہیڈ بن میں سونے والی خاتون کو دیکھ کر سب حیران

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی پرواز میں اوور ہیڈ بن میں سونے والی خاتون کی ویڈیو ایک ٹک ٹاک صارف نے شیئر کی جو 50 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کرچکی ہے۔

ویڈیو میں خاتون کو اوور ہیڈ بن میں سوتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دوسرے مسافر قہقہے لگارہے ہیں۔

ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کی جانب سے ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا، “میرا اندازہ ہے کہ عورت دوسرے مسافروں کے ساتھ سونے میں بہت زیادہ بے چین تھی۔” ایک اور تبصرہ پڑھتا ہے، “میرا اندازہ ہے کہ وہ واقعی یہ سارا ڈبہ اپنے لیے چاہتی تھی۔”

نیویارک پوسٹ نے بھی اپنی رپورٹ میں اسی طرح کے ایک واقعے کا حوالہ دیا کہ جس میں اسپین کے شہر ایبیزا سے روانہ ہونے والی ریان ایئر کی پرواز میں ایک مسافر کو اوور ہیڈ اسٹوریج بن میں دیکھا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv