تازہ تر ین

امریکہ رفاح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر واضح کردیا ہے امریکہ رفاح میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرے گا۔

بدھ کو دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں غزہ جنگ بندی اور امداد کی ترسیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوران ملاقات انٹونی بلنکن نے کہا کہ رفاح میں آپریشن بہت بڑے سانحہ کا باعث بنے گا، حماس کے چیلنج سے نمٹنے کے اور بھی طریقے ہیں۔

ترجمان اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکہ پر واضح کردیا ہے کہ رفاح میں آپریشن ضرور ہوگا، ہم مکمل جنگ بندی والے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے امریکی وزیر خارجہ سے رفاح میں آپریشن کے منصوبے شیئر کردیے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv