تازہ تر ین

ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر بیک فٹ پر رہا۔

جون تک غیرملکی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباو اور معیشت میں ذرمبادلہ کی طلب بڑھنے کے باعث جمعرات کو بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاو کے بعد محدود پیمانے پر اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔

آئی ایم ایف کی نئے قرض پروگرام کو ڈی ویلیو ایشن سے مشروط نہ کیے جانے اور اگلے ہفتے جاری پروگرام کی 1.1ارب ڈالر مالیت کی آخری قسط کے ممکنہ اجرا جیسے مثبت عوامل کے باعث کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی سے 278 روپے 23 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
لیکن سپلائی بہتر ہوتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 05 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 48 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 13 پیسے کی کمی سے 279 روپے 69 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv