تازہ تر ین

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

 لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کا ٹاس 7 بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز 7 بجکر 30 منٹ پر ہوگا۔

کیویز کیخلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

سیریز کا پانچواں اور آخری میچ بھی لاہور میں ہی 27 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کی ممکنہ پلئینگ الیون:

کپتان بابراعظم، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور عباس آفریدی



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv