تازہ تر ین

مبینہ مغوی سعودی خاتون کراچی سے بازیاب، ملزم زیرِ حراست

اسلام آباد پولیس نے مبینہ طور پر وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والی سعودی خاتون کو کراچی سے بازیاب کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں نامزد ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی خاتون کے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے مبینہ اغوا کا مقدمہ وفاقی دارالحکومت میں تعینات سعودی عرب کے سفارتی عملے کے ایک رُکن بدر الحریبی کی مدعیت میں 18 اپریل کو تھانہ مارگلہ میں درج کروایا گیا تھا۔

اس مقدمے کی ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس مبینہ اغوا میں پاکستانی شہری ملوث ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اس ایف آئی آر کے اندراج کے بعد تفتیش کی غرض سے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں اور منگل کی رات موبائل فونز کی لوکیشنز کی بنیاد پر سعودی خاتون اور ان کے مبینہ اغوا کار پاکستانی شہری کو کراچی سے حراست میں لیا گیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv