تازہ تر ین

آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 کی میزبانی , بھارتی میڈیا ایک بار پھر پاکستان کرکٹ مخالف مہم چلانے میں سرگرم

بھارت کے مقامی میڈیا نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عہدیدار سے بار کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ سیریز طھول جائیں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے بھی بھارت کی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ البتہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ایشیاکپ کی طرح متبادل وینیو یا ہائبرڈ ماڈل ہوسکتا ہے۔عہدیدار نے جواز بنایا ہے کہ ٹیم کا پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ کی طرح حکومتی اجازت سے مشروط ہے، اس وقت دونوں ملکوں کے تعلقات اچھے نہیں کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان جاکر کھیلنے کی اجازت ملے۔بھارت میں انتخابات کے باعث بی جے پی کی حکومت ایسے بیانات دے رہی ہے تاکہ انہیں اسکا فائدہ پہنچ سکے اور پاکستان مخالف بیانات پر ووٹ حاصل کیے جاسکیں تاہم چیمپئیز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے۔پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے ممکنہ بھارت کے ساتھ سیریز کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت بورڈ راضی ہو تو بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز کھیل سکتے ہیں تاہم اس سے قبل انہیں پاکستان آکر میگا ایونٹ میں حصہ لینا ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv