تازہ تر ین

شوبز سے قبل نرسری اسکول میں بچوں کے ڈائپرز تبدیل کیے، کیارا ایڈوانی کا انکشاف

 ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز کیریئر سے قبل نرسری اسکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کیا کرتی تھیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے ماضی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اداکاری میں آنے سے قبل وہ اپنی والدہ کے نرسری اسکول میں ملازمت کیا کرتی تھیں۔

کیارہ ایڈوانی کا کہنا تھا کہ اسکول میں ان کے ذمہ داریوں میں چھوٹے بچوں کو نظمیں پڑھانا، دیکھ بھال کرنا اور ان کے ڈائپر تبدیل کرنا شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلم ’کبیر سنگھ‘ میں انہیں حاملہ لڑکی کے کردار کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی کیوں کہ وہ پہلے ہی اسکول میں بچوں کے ساتھ کام کرچکی تھیں۔

واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی کے خاندان میں کوئی فرد شوبز سے نہیں ہے اور انہوں نے انفرادی طور پر اپنی شناخت بنائی ہے، اداکارہ جلد اپنا تیلگو ڈیبیو بھی کرنے والی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv