تازہ تر ین

نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل

استنبول : اسکاٹ لینڈ سے ترکیہ آنے والے مسافر بردار طیارے میں نشے میں دھت ایک شخص نے ایئر ہوسٹس اور سیکیورٹی اہلکار سے جھگڑا کیا اور اُن کے منہ پر مکے برسائے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر انطالیہ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں ایک مسافر نے دوسرے مسافر کی سیٹ پر لاتیں ماریں اور منع کرنے پر ہنگامہ کھڑا دیا۔

پہلے تو عملے نے مسافر کو کافی سمجھانے کی کوشش کی لیکن باز نہ آنے پر سیکیورٹی اہلکاروں کو بلایا گیا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے مسافر کو اتارنے کی کوشش کی جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور عملے پر حملہ کردیا۔ مشتعل مسافر نے ایئرہوسٹس اور سیکیورٹی اہلکار کو گھونسوں سے مارا۔

نشے میں دھت مسافر مغلظات بکتا رہا۔ سیکیورٹی اہلکار اسے پکڑ کر طیارے سے نیچے اتارنے میں کامیاب ہوگئے اور اُسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور ابھی یہ واضح نہیں کہ مذکورہ شخص کو ڈی پورٹ کیا گیا یا ترکیہ میں ہی کیس چلایا جائے گا۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں افسوسناک واقعے پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے ایسے واقعات آئندہ رونما نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv