تازہ تر ین

دبئی کے ایئرپورٹس پر 250 پاکستانی پھنس گئے

دبئی میں طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ پر دو سو سے زائد پاکستانی محصور ہوگئے ہیں جبکہ کویت میں بھی ایئر پورٹ پر دو دن سے 50 سے زائد پاکستانی مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

دبئی میں طوفانی بارشوں کے باعث ایئرپورٹ پر پھنسے دو سو سے پاکستانیوں میں ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایسشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ بھی شامل ہیں جو تین روز سے دبئی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔

ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ مسافر بے یارومددگار پڑے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

قومی کرکٹرز مصباح الحق، عبدالرزاق، کامران اکمل اور عمر گل بھی دوبئی ایئرپورٹ پر بارشوں کے باعث پھنسے ہوئے ہیں۔

کرکٹرز سمیت دیگر مسافر 30 گھنٹے سے ائیرپورٹ پر موجود ہیں جو لاہور سے براستہ دوبئی ہوسٹن امریکہ جا رہے ہیں، جہاں 2009 ورلڈکپ کی فاتح قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب شیڈول ہے۔

دوسری جانب عمرے کی ادائیگی کے لیے دبئی سے سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافر کویت میں پھنس گئے، غیر ملکی ایئرلائن نے بھارتی اور نیپالی مسافروں کو تو ہوٹل بھیج دیا لیکن پاکستانی مسافر دو دن سے ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں طوفان کی وجہ سے پرواز کویت میں رکی ہوئی ہے، غیر ملکی ایئرلائن پاکستانی مسافروں سے ہتک آمیز سلوک روا رکھے ہوئے ہے، ائیرلائن نے دو دن میں صرف دو مرتبہ ہی مسافروں کو کھانا دیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مسافر کویت میں پاکستانی قونصل خانے سے بھی رابطے کی کوشش کر رہے ہیں، اور پاکستانی حکومت سے فوری مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں شدید بارشوں کے باعث متعدد فلائٹس کینسل کر دی گئی تھیں۔

کچھ فلائٹس کو کویت ایئر پورٹ پر اتارا گیا تھا جس کے باعث دبئی جانے والے پاکستانی مسافر ایئر پورٹ پر پھنس کر رہے گئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv