تازہ تر ین

امریکا نے فوجی کارروائی کی تو رد عمل دیں گے، ایران

نیویارک: ایران نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے فوجی کارروائی کی تو دفاع کا حق استعمال کریں گے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ حملے اسرائیلی جارحیت کا جواب تھے۔ ڈرونز اور میزائلوں سے کسی شہری کو نہیں بلکہ اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن مکمل طور پر اپنے دفاع کے حق میں کیا۔
ایرانی مندوب نے امریکا ، برطانیہ اور فرانس کے رویے کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ممالک ہیں جو فلسطینی عوام کی نسل کشی کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ یہی ممالک ہیں جو غزہ میں قتل عام کا ذمہ دار اسرائیل کو قرارنہیں دے رہے۔
امیر سعید ایروانی نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی تو ردعمل کا حق استعمال کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv