ایران کے اسرائیل پر ڈرونز حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اقوام متحدہ نے مشرق وسطیٰ میں تیزی کے ساتھ بدلتی صورت حال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ اعلان اسرائیل کے اقوام متحدہ سے ایران کے حملے کی مذمت کے لیے فوری طور پر اجلاس منعقد کرنے کے بیان بعد سامنے آیا ہے جس میں ایران کے اسرائیل پر حملے کو کھلی جارحیت قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔