تازہ تر ین

سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش

نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے مشہور آنجہانی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سدھو موسے والا کے والد نے آج یعنی 17 مارچ کی صبح اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹے کی تصویر پوسٹ کی، تصویر کے پسِ منظر میں سدھو کا فوٹو فریم بھی موجود ہے جس پر لکھا تھا کہ ‘لیجنڈز کبھی نہیں مرتے”۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار کے والد نے اپنی نومولود بیٹے کو گود میں لیا ہوا ہے جبکہ سامنے میز پر کیک بھی موجود ہے۔

گلوکار کے والد نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ سدھو موسے والا سے پیار کرنے والے لاکھوں مداحوں کی دُعاؤں سے خدا نے ہمیں سدھو کے چھوٹے بھائی کی نعمت سے نوازا ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارا چھوٹا بیٹا صحت مند ہے، میں تمام خیر خواہوں کی بے پناہ محبتوں کا شکر گزار ہوں۔

سدھو موسے والا کے مداحوں کی جانب سے اُن کے والد اور والدہ کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گلوکار سدھو موسے والا کی 58 سالہ والدہ چرن کور کے ہاں مارچ 2024 میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یاد رہے کہ خطرناک گینگسٹرز کے ہاتھوں 2022 میں قتل ہونے والے سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے، گلوکار کو گینگسٹرز نے گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، اُنہیں 30 گولیاں لگی تھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv