تازہ تر ین

اگر ہم آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دیں تو وہ اپ سیٹ نہیں ہوگا، سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ مجھے یا محمد رضوان جسے بھی موقع ملے گا توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

سڈنی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں، وہ ٹیم کو اچھی طرح لیکر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کپتانی کرنا اعزاز ہوتا ہے، شان مسعود کو ڈائریکٹر محمد حفیظ، بابراعظم سمیت تمام کھلاڑی سپورٹ کر رہے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ آسٹرہلیا میں اچھی کرکٹ کھیلنا اور جیتنا ہدف ہے، بلاشبہ آسٹریلیا اپنے ملک میں ہمیشہ ہی ٹف ہے، لہٰذا انہیں ٹف ٹائم دینے وار ڈیوڈ وارنر کو ان کے آخری ٹیسٹ میں بھی جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv