نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج سے 2روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے جہاں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج سے 28 نومبر تک متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدرسے ملاقات کریں گے۔
نگراں وزیراعظم اور صدر متحدہ عرب امارت کے مابین سیاسی، تجارتی،سرمایہ کاری، ثقافتی اور دفاع سمیت اہم امورپر بات ہوگی، جب کہ مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔