تازہ تر ین

فلائٹ آپریشن متاثر ہونے پر پی آئی اے کی معذرت، مزید کئی پروازیں منسوخ

کراچی: قومی فضائی کمپنی کا مالی بحران اور ایندھن کی کمی کے باعث فلائٹ آپریشن تاحال مکمل بحال نہیں ہے، جس کی وجہ سے کئی مزید پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہے۔ دریں اثنا پی آئی اے نے مسافروں کو ہونے والی زحمت پر معذرت کی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائرلائن کا فلائٹ آپریشن محدود طور پر متاثر ہے، جس کی وجہ سے  پی آئی اے نے آج   بھی اپنی  16 بین الاقوامی پروازیں اور 08 اندرون ملک پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

پی آئی اے کے طیاروں کو پی ایس او کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ایندھن کی محدود پیمانے پر فراہمی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ  کی گئی ہیں ۔  منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے مسافروں کو درپیش زحمت پر معذرت خواہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv