تازہ تر ین

ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی نے داماد شاہین کی سرزنش کردی

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت ہاتھوں تاریخی ہار پر قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی کی سرزنش کردی۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی کو اپنی لائن و لینتھ کا خیال رکھنا ہوگا، یہ کوئی بات نہیں ہوتی کہ اگر آپکو ابتداء میں وکٹ نہیں ملی تو آپ خود سے ناراض ہوجائیں۔

سابق کپتان نے نسیم شاہ کی بالنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے نسیم کی لینتھ پر گیند کیوں نہیں کی؟ مجھے لگتا ہے کہ میچ شروع ہونے کے 20 سے 25 اوور بعد بھارت میچ جیت چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دیکھا کہ لوگ پچ کو قصوار وار قرار دے رہے تھے کیوں فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پچ اچھی تھی تاہم آپکی بالنگ صحیح نہیں تھی۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv