تازہ تر ین

دلجیت دوسانج کا امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے تعلقات کی خبروں پر ردعمل آگیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج اور امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے درمیان تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی گلوکار اور امریکی گلوکارہ کو وین کور میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور ان کی ملاقات کی نوعیت نہایت دوستانہ تھی۔
دلجیت دوسانج نے ٹویٹر پر مداحوں کے سامنے اس خبر پر مبہم سی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پرائیوسی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔
بھارتی گلوکار نے بعد میں اپنی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا لیکن مداحوں کو اپنے پسندیدہ گلوکار کی ٹویٹ سے اطمینان نہیں ہوا۔
مداح دونوں فنکاروں کے تعلقات پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور بعض سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں دوسانج اور سوئفٹ کسی گانے کے اشتراک کیلئے کام کررہے ہیں۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv