تازہ تر ین

ثاقب نثار صاحب آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ثاقب نثار صاحب! آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے ہیں۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میاں ثاقب صاحب ! آپ کی آڈیو سنی، بہت دکھ ہوا، آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے۔
میاں ثاقب صاحب آپ کی آڈیو سنی بہت دکھ ھوا آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے 14/15 سال قبل اپنے نواز و شہباز شریف کے ساتھ 2 گلے مجھ سے بیان کیے جو سراسر بے بنیاد ہیں، میں میڈیا پہ حقیقت بیان کر سکتا ہوں۔
انہوں نے سابق چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نواز شریف سے بدلہ لے لیا، اس کو سزا سنائی، اب کتنی دیر اور اس زہر کو پالتے رہیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv