تازہ تر ین

دو سال قید کے عدالتی حکم کے باوجود راہول گاندھی جیل جانے سے بچ گئے

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سیشن عدالت نے کانگریس پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنا دی۔
بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت کی سیشن عدالت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی، راہول گاندھی عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے 2 سال کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ساتھ ہی عدالت نے راہول گاندھی کی سزا کچھ دیر کیلئے معطل کرتے ہوئے ان کی 30 دن کیلئے ضمانت بھی منظور کرلی اور انہیں فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی دے دیا، اس طرح راہول گاندھی عدالت میں موجود ہونے کے باوجود جیل جانے سے بچ گئے۔
خیال رہے کہ راہول گاندھی پر الزام ہے کہ انہوں نے 2019ء میں لوک سبھا کی الیکشن مہم کے دوران مودی سرنیم رکھنے والوں کو چور کہہ کر مخاطب کیا تھا۔
راہول گاندھی کے خلاف کیس بی جے پی کے سابق وزیر پرنیش مودی نے دائر کیا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ راہول گاندھی نے تمام مودی برادری کی توہین کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv