تازہ تر ین

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا زیر تعمیر دیا مر بھاشا ڈیم کا دورہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے زیر تعمیر دیا مر بھاشا ڈیم کا دورہ کیا۔
وزیر داخلہ نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ سائٹ پر سکیورٹی کے مجموعی اقدامات کا جائزہ لیا، پراجیکٹ سائٹ پر تعمیراتی کام اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، وزیر داخلہ کو پراجیکٹ حکام کی جانب سے سکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ زیر تعمیر دیا مر بھاشا ڈیم قومی ترقی کے لئے اہم منصوبہ ہے، دیا مر بھاشا ڈیم کی شیڈول کے مطابق تکمیل محفوظ اور ساز گار ماحول سے براہِ راست وابستہ ہے، پراجیکٹ ایریا میں جامع اور مربوط سکیورٹی پلان پر عملدرآمد بہت ضروری ہے۔
حکام نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل 2029ء میں شیڈول ہے، دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت 8.1 ملین ایکڑ فٹ ہو گی جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv