تازہ تر ین

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے یو این ڈی پی کے نمائندے نٹ اوستبی کی ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے یو این ڈی پی کے نمائندے نٹ اوستبی نے ملاقات‎ کی۔
ملاقات میں اسحاق ڈار نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر یو این ڈی پی کا شکریہ ادا کیا، وزیر خزانہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبے تیار کرنے پر یو این ڈی کو سراہا۔
واضح رہے کہ منصوبہ جنیوا کانفرنس میں پیش کیا گیا جس کی بدولت پاکستان شراکت داروں سے حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
یواین ڈی پی کے نمائندے نے موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ، بحالی اور ریکوری کے ایکشن پلان کے اہداف سے آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے یو این ڈی پی کے کردار کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv