تازہ تر ین

بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی بندش میں کوئی صداقت نہیں: سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ

کراچی: (ویب ڈیسک) سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ عبدالحلیم شیخ نے کہا ہے کہ بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام کی بندش میں کوئی صداقت نہیں۔
اپنے ایک بیان میں عبدالحلیم شیخ نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کی فنڈنگ ایشیائی ترقیاتی بینک کر رہا ہے، فنڈنگ کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، منصوبہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی سخت نگرانی میں چل رہا ہے، سی ای او ٹرانس کراچی واصف جلال نے ذاتی وجوہات پر 3 ماہ قبل عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا کہ استعفیٰ ٹرانس کراچی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے ایک ماہ قبل منظور کیا گیا تھا، نئے سی ای او کی تعیناتی تک عہدے کا عارضی چارج مجھے دیا گیا ہے، بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ پر کام جاری ہے۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ نے کہا کہ بس ڈیپو، بائیو گیس پلانٹ اور روٹ کے انفراسٹرکچر پر کام کیا جا رہا ہے، ریڈ لائن پروجیکٹ کوریڈور میں مختلف محکموں کی یوٹیلٹی لائنز کے باعث مسائل کی وجہ سے کام کی رفتار میں رکاوٹیں آتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv