تازہ تر ین

بد قسمتی سے بلیو اکانومی کے پوٹینشل سے فائدہ نہیں اٹھا سکے: احسن اقبال

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے، بد قسمتی سے بلیو اکانومی کے پوٹینشل سے پوری طرح فائدہ نہیں اٹھا سکے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلیو اکانومی کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، بلیو اکانومی برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، ہمیں بلیو اکانومی کے ذریعے پاکستان کی ایکسپورٹس کو بڑھانا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے، ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے پاکستان کو شدید نقصانات اٹھانا پڑے، گوادر کی بندرگاہ ملکی معیشت کیلئے بڑی اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا ہمیں پاکستان کو ایکسپورٹ اکانومی پر انحصار کرنے والا ملک بنانے کی ضرورت ہے، منسٹری آف پورٹس اینڈ شپنگ کو منسٹری آف میری ٹائم افیئرز میں تبدیل کرنے کے پیچھے ایک پورا وژن تھا، پاکستان میں بحری تجارت میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا ہے کہ ہمیں ٹیکنالوجی کے لحاظ سے دنیا سے ہم آہنگ ہونا ہو گا، مصنوعی ذہانت نے ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں مطلوبہ پیش رفت کیے بغیر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv