تازہ تر ین

امریکا یوکرین کو ایک کروڑ 85 ارب ڈالرز اضافی امداد فراہم کرے گا: انٹونی بلنکن

امریکا: (ویب ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا، یوکرین کو ایک ارب 85 کروڑ ڈالرکی اضافی امداد فراہم کرے گا۔
امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم دے رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی امداد میں ایک ارب ڈالر کی امداد پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم کی مد میں جبکہ 85 کروڑ ڈالر سیکورٹی امداد کی مد میں دیے جائیں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پیٹریاٹ امریکا کے جدید ترین دفاعی فضائی نظاموں میں سے ایک ہے۔
دوسری جانب روس نے امریکی پیٹریاٹ ائیرڈیفنس سسٹم یوکرین کو دینے پر پیٹریاٹ سسٹم کو ترجیحاً نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv