تازہ تر ین

یوٹیوب نے اپنی ایپ کو بہتر بناتے ہوئے ایک اور سہولت پیش کر دی

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) یوٹیوب نے اپنی ایپ کو بہتر بناتے ہوئے ایک اور سہولت پیش کر دی ہے جس کے تحت یوٹیوبر اپنی ویڈیو اَپ لوڈ کرتے ہوئے اس کی پروسیسنگ اور اَپ لوڈنگ کا وقت بھی معلوم کر سکتے ہیں۔
یہ سروس بالخصوص ان افراد کیلئے بہترین ثابت ہو سکتی ہے جو خاص وقت اور دن کو اپنی ویڈیو اَپ لوڈ کرتے ہیں، اس ضمن میں یوٹیوب سٹوڈیو سے اب ایس ڈی، ایچ ڈی اور فورکے سمیت ہر طرح کی ریزولوشن والی ویڈیو کا پروسیس ٹائم معلوم کیا جا سکتا ہے۔
بس یہ کرنا ہوگا کہ اپ لوڈ ڈائیلاگ کے نیچے آئکن والی پٹی پر کرسر رکھیں جس کے بعد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی جس میں پروسیسنگ کی تازہ کیفیت اور کام مکمل ہونے کا وقت بھی سامنے ظاہر ہو جائے گا تاہم اس کا انحصار کئی عوامل پر ہوتا ہے جن میں ویڈیو فارمیٹ، ویڈیو کی لمبائی اور فی سیکنڈ فریم وغیرہ پر ہوتا ہے۔
یوٹیوب نے ایک اور سہولت دی ہے کہ جیسے ہی سب سے کم ریزولوشن والی ویڈیو پروسیس ہوتی ہے وہ اَپ لوڈ ہوجائے گی اور جیسے جیسے ہائی ریزولوشن والی ویڈیو یعنی ایچ ڈی اور فورکے پروسیس ہوتی ہیں وہ اس میں جگہ بناتی جائیں گی، یہ تمام سہولیات چند دنوں میں دستیاب ہوں گی جبکہ سٹوڈیو کا نیا ڈسپلے بھی بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب یوٹیوب نے ڈیٹا چینل کو مزید تفصیلی اور آسان بنانے کا اعلان بھی کیا ہے جسے ڈیٹا اسٹوریز کا نام دیا گیا ہے، اس میں دیکھنے والوں کے رحجان، ٹریفک کی معلومات اور سرچ کی ورڈ وغیرہ بھی واضح کئے جائیں گے، اس کے لئے یوٹیوب نے انسائٹ پینل بھی بہتر کئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv