تازہ تر ین

مچھلی پکڑنے کا جنون شادی کے خاتمے کا سبب بن گیا

بیجنگ: (ویب ڈیسک) مچھلی پکڑنے کا جنون شادی کے خاتمے کی وجہ بن گیا، چینی خاتون طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئی۔
عدالت میں دائر طلاق کی درخواست میں کہا گیا کہ اس کے شوہر کو مچھلی پکڑنے کا جنون ہے اور وہ اہلخانہ کو وقت نہیں دیتا بس اپنا وقت دوستوں کے ساتھ ماہی گیری میں گزارتا ہے۔
چین کے صوبہ شینڈونگ کے جیوئے علاقے میں ’زینگ‘ نامی خاتون نے بتایا کہ اس کے شوہر کی مچھلی پکڑنے کی لت نے پورے گھر کو تباہ کر دیا ہے، نہ وہ دو بچوں پر توجہ دیتا ہے، نہ گھریلو امور میں دلچسپی لیتا ہے، یہ وجہ ہے کہ وہ 10 برس تک خوش و خرم رہنے کے بعد اب اس سے علیحدگی چاہتی ہے۔
زینگ نے بتایا کہ ان کا شوہر ہر شام کو گھر سے نکل جاتا ہے اور گھنٹوں مچھلی پکڑنے میں گزارتا ہے، پھر گھر آکر بھی وہ اسمارٹ فون استعمال کرتا ہے، اب طلاق کے سوا کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا ہے۔
چینی خاتون نے عدالت میں کہا کہ’میں صبح 6 بجے اٹھتی ہوں، ناشتا بناتی ہوں، دو بچوں کو سکول بھیج کر کام پر جاتی ہوں، روزانہ گھر کی صفائی، جھاڑو اور برتن کرتی ہوں، پھر بچوں کو سکول سے واپس لاتی ہوں اور انہیں ہوم ورک کرواتی ہوں اور شوہر کوئی مدد نہیں کرتا اور اب میں بہت تھک چکی ہوں۔
دوسری جانب مسلسل بیوی کی شکایت کے بعد شوہر نے بھی طلاق دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور جلد ہی یہ طلاق واقع ہوجائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv