تازہ تر ین

کراچی : بینک سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 4 ملزمان گرفتار

کراچی: (ویب ڈیسک) سمن آباد پولیس نے بینک سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 4ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایس ایس پی سنٹرل کے مطابق ملزمان نے شہر میں 2بڑی ڈکیتیوں سمیت دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ، ملزمان میں عقیل احمد ، محمد عادل ، اویس صالحین اور حسن شامل ہیں ۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے2پستول،5 موبائل،منشیات،موٹرسائیکل برآمد کی گئیں ہیں ، ملزمان نے ڈیفنس،گلشن اقبال، بہادرآباد،گلستان جوہراوردیگر علاقوں میں وارداتیں کیں ۔
ایس ایس پی سینٹرل نوید کمال کا کہنا تھا کہ ملزم عقیل بینک سے رقم نکلوانے والوں کی ریکی کرتا تھا جبکہ ملزمان نے منی ایکسچینج سے کیش لیکر نکلنے والے بزرگ شہری کو بھی لوٹا ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv