تازہ تر ین

پاکستانی بن کر ہی سوچنا ہے، سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی: صدر مملکت

لاہور: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی بن کر صرف پاکستان کا ہی سوچنا ہے، سیاست میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، صورتحال کے تحت فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی اور ایم این اے حسین الہٰی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کی گیا۔
چودھری پرویز الہٰی نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا، صوبے کے عوام کے ریلیف کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریف کیا اور معیشت کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ چند ماہ کے اندر ہی وفاقی حکومت پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے کئی برس پیچھے لے گئی ہے، معیشت روز بروز گر رہی ہے اور یہ اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں، وفاق پر مسلط نااہل ٹولہ صرف اپنی سیاست بچانے میں لگا ہوا ہے، آج ریاست بچانے کا سوال سب سے پہلے ہے، موجودہ حالات میں سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، پنجاب کی وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔
اس موقع پر صدر کا کہنا تھا کہ پاک وطن ہم سے اتحاد، یگانگت اور سیاسی رواداری کا تقاضا کر رہا ہے، معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، اللہ تعالیٰ سے پوری امید ہے کہ پاکستان کیلئے بہتر راستہ نکل آئے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv