تازہ تر ین

تیل کی برآمد بند کر دیں تو2 ہفتوں میں پوری دنیا متاثر ہوجائیگی: سعودی وزیر توانائی

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ اگر ہم خام تیل کی برآمد بند کردیں تو دو سے تین ہفتے کے اندر پوری دنیا متاثر ہونا شروع ہوجائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی تیل کی برآمدات روکنا دنیا دو یا تین ہفتے برداشت نہیں کرسکتی، ہمیں ہمیشہ محتاط رہنا چاہیے، چیزوں کو معمولی نہیں سمجھنا چاہیے۔ سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ توانائی کا شعبہ سائبر حملوں سے متاثر ہوا، سائبر حملوں کی وجوہات جغرافیائی اور سیاسی ہوسکتی ہیں، تاوان یا رقم کا مطالبہ ہوسکتا ہے، ہیکرز کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کو متحد ہونا پڑے گا، سائبر حملوں کو اب ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، ان حملوں کیلئے فوج یا ڈرون کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن ان کا اثر بہت بڑا ہوتا ہے



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv