تازہ تر ین

میلبرن میں مسلسل بارش کے باعث انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بھی منسوخ

میلبرن : (ویب ڈیسک) میلبرن میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کو منسوخ کردیا گیا۔
میلبرن میں مسلسل بارش کے باعث آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےدونوں میچز نہیں ہوسکے ہیں۔
اس سے قبل افغانستان اور آئر لینڈ کا میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا جب کہ اب انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی ایک ایک پوائنٹ دے کر میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔
گروپ ون میں نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے تین تین پوائنٹس ہوگئے، گروپ میں نیوزی لینڈ پہلے،انگلینڈ دوسرے،آئرلینڈ تیسرے اورآسٹریلیاکی چوتھی پوزیشن جب کہ سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبرپرہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv