تازہ تر ین

کیوی آل راؤنڈر ڈیرل میچل فٹ، ٹیم کا حصہ بن گئے

سڈنی: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ڈیرل میچل نیوزی لینڈ ٹیم کا حصہ بن گئے۔
فاسٹ بولر ٹم ساوتھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرل میچل کی نیوزی لینڈ ٹیم میں شامل ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ میچل کل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ٹم ساوتھی نے کہا کہ آل راؤنڈر ڈیرل میچ انجری کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں تھے، ان کے تمام ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں اب وہ سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مارک چیپمین کو ڈیرل میچل کے لیے جگہ چھوڑنا پڑے گی جو مارک کی بیڈ لک ہے کیونکہ میچل ایک اہم کھلاڑی ہے اور سری لنکا کے خلاف ہمارا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv