تازہ تر ین

رشی سونک کے برطانوی وزیراعظم بننے پر امیتابھ بچن کا دلچسپ تبصرہ

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن نے رشی سونک کے پہلے بھارتی نژاد برطانوی وزیر اعظم بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
امیتابھ بچن نے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ کیپشن لکھا کہ’جئے بھارت، بالآخر اب برطانیہ کے پاس بھارت سے بطور وزیراعظم ایک نیا وائسرائے موجود ہے‘۔
برطانیہ کی کنزر ویٹو پارٹی کے رہنما رشی سونک، ٹوری قیادت کی دوڑ میں لِز ٹرس سے ہارنے کے دو ماہ سے بھی کم وقت میں برطانیہ کے پہلے بھارتی نژاد وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔
رشی سونک کی تقدیر میں تبدیلی لِز ٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد اس وقت آئی جب منی بجٹ پر شدید تنقید کے بعد برطانوی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی۔
لِز ٹرس کے صرف 45 دن بعد ہی عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہونے کے بعد وہ سب سے کم مدت کے لیے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہنے والی پہلی برطانوی وزیر اعظم بن گئی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv