تازہ تر ین

ٹرمپ کے گھرپر چھاپا مارکردستاویزات برآمد کیے گئے، بنی گالا میں بھی پڑنا چاہیے: مریم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بار آڈیو سنیں گے آپ کو پتا چلےگا ملک کے ساتھ کتنا بڑا کھیل کھیلاگیا، میں اس شخص کو اپنے گھر کے باہر والے دروازے سے بھی اندر نہ آنےدوں، مسلم لیگ ن کی جتنی بھی آڈیوزآجائیں کبھی ملک کےخلاف کوئی سننےکو نہیں ملےگی، پاکستان کی سلامتی پر مسلم لیگ ن کبھی سمجھوتہ نہیں کرےگی۔
ان کا کہنا تھاکہ جب اس کوپتا چلا اس کےاپنے ممبران خلاف ہوگئےہیں توساز ش سازش شروع کردیا، اس صدی کا سب بڑا جھوٹا عمران خان ہے، سازش کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہے، یہ صرف سازش نہیں ہوئی یہ ٹیمپرنگ ہوئی ہے، اس نےکہا ٹرانسکرپٹ کا لوگوں کو کیا پتا، سازش بنادو، آپ نے پاکستان کے حساس دستاویز کے ساتھ جعل سازی کی۔
مریم نے الزام عائد کیا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہے، عمران خان وزیراعظم ہاؤس سے جاتےجاتے منرل واٹر کی 2ہزاربوتلیں بھی ساتھ لےگئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے بتایا کوئی ملک پاکستان کوخط لکھنےکوتیارنہیں، دوسرے ممالک پاکستان سے بات کرنے سے ڈرتے ہیں، آڈیوز اس فتنہ کے خلاف پوری فردجرم ہے، یہ شخص پاکستان میں فتنہ پیدا کرکے باہر سے ڈالرز لیتا رہا، پاکستان کے دشمنوں سے کروڑوں روپےعمران خان نے اپنی جیب میں ڈالے، سپریم کورٹ کا فیصلہ دیکھ لیں، عمران خان نے جاتے جاتے آئین توڑ دیا، پاکستان کی سب سےبڑی عدالت سےآپ کےخلاف فیصلہ آیا کہ آپ نےآئین توڑا۔
ان کا کہنا تھاکہ اس شیطانی ذہن کےہاتھوں پاکستان کی قوم 4 سال سے یرغمال بنی ہوئی ہے، ہم کوئی خوشی خوشی آئی ایم ایف کےساتھ ڈیل نہیں کررہے، یہ عمران خان نے کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں امریکا کا نام نہیں لینا پھرنام لے لیا، عمران خان جس غلطی پرپکڑے جاتے ہیں اس پرمعافی مانگتے ہیں، عمران خان کی آڈیوزسے حیرانگی نہیں ہوئی، عمران خان کے ماتھے پرغداری کا لیبل لگا آج تک ایسا لیبل کسی وزیراعظم پرنہیں لگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv