تازہ تر ین

اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے جو شان مسعود نے ثابت کردیا، محمد عامر

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹی20 میچ پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے جو شان مسعود نے ثابت کردیا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد عامر نے لکھا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے،اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے جو شان مسعود نے ثابت کردیا۔ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی20 میچ میں شان مسعود نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 40 گیندوں پر 65 رنز بنائے تھے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔ مزید پڑھیں: قومی ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں ہوم گراؤنڈ پر دوسری بدترین شکست واضح رہے کہ پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں انگلش ٹیم نے 63 رنز کی شکست سے دوچار کیا تھا، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا چوتھا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv