تازہ تر ین

ڈالر کی پرواز نہ رک سکی، روپیہ مزید کمزور، امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافہ

کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر کی پرواز نہ رک سکی، روپیہ مزید کمزور جبکہ امریکی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپیہ 9 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 239 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف قرض کی منظوری کے وقت ڈالر 220 روپے پر فروخت ہو رہا تھا، قرض کی منظوری سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 18 روپے سے بھی زائد مہنگا ہو چکا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت شدید مشکلات میں گھری ہوئی ہے، ڈالرز کی کمی اور درآمدی ادائیگیوں کے باعث ملک سے ڈالرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں جبکہ اربوں ڈالرز لانے کے حکومتی دعوے ابھی تک حقیقت کا روپ نہیں لے سکے، یہی وجہ ہے ڈالر کی قدر ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv