تازہ تر ین

بھارت کی خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی کوششیں ناکام، کینیڈا میں ریفرنڈم آج ہوگا

کینیڈا : (ویب ڈیسک) بھارت کو بڑی سفارتی ناکامی کا سامنا کر نا پڑ گیا۔ بھارت کی خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی ساری کوششیں بے کار گئیں۔
کینیڈین حکومت نے خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔ کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم کو روکا نہیں جاسکتا، لوگوں کو آزادی اظہار کی اجازت ہے۔
کینیڈین حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خالصتان ریفرنڈم سکھوں کا قانونی و جمہوری حق ہے۔ کینیڈا میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنا جمہوری حق استعمال کر سکتا ہے۔
کینیڈا میں ریفرنڈم کے باعث سیاسی کشیدگی کے بعد مشتعل افراد نے ایک مندر میں توڑپھوڑ کی تھی جس پر بھارتی حکومت نے کینیڈا سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارت سے آزادی اور سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے کے لیے کینیڈا میں آج ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv