تازہ تر ین

آلودہ پانی سے بیماریوں کا ممکنہ پھیلاؤ تشویشناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آلودہ پانی سے بیماریوں کا ممکنہ پھیلاؤ بھی تشویشناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ڈیرک چولیٹ نے ملاقات کی۔ امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر ڈیرک چولیٹ نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیرک چولیٹ کا مشکل وقت میں پاکستان کا دورہ کرنے پر اظہار تشکر کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ پاکستانی سیلاب سے اب تک متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب کے باعث ایک ہزار 300 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے زراعت، مویشی، املاک اور اہم انفراسٹرکچر کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے جبکہ آلودہ پانی سے بیماریوں کا ممکنہ پھیلاؤ بھی تشویشناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ حکومت ریسکیو و ریلیف آپریشن میں پوری طرح مصروف عمل ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی اور انفراسٹرکچر و نجی املاک کی تعمیر نو کے بڑے چیلنجز ہوں گے جبکہ امریکی تعاون، یکجہتی اور سیلاب زدگان کے لیے امداد انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعاون پر مبنی دیرینہ تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔
وزیر اعظم نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے افغان اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افغان حکام کے ساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے اور بھارت سمیت خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق دیرینہ جموں و کشمیر تنازعہ کا حل انتہائی ضروری ہے۔
ڈیرک چولیٹ نے کہا کہ امریکہ سیلاب سے پیدا ہونے والے چیلنج کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا اور امریکہ متاثرہ لوگوں کی زندگیوں کی بحالی اور کمیونٹیز کی تعمیر نو میں بھی مدد کرے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv