تازہ تر ین

’تھنڈر برڈ‘ کی معدومیت کی وجہ موسمیاتی تغیر قرار

کینبرا: (ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سست رفتار افزائشِ نسل کے عمل کے ساتھ موسمیاتی تغیر 40 ہزار سال قبل آسٹریلیا کی ’تھنڈر برڈ‘ کی معدومیت کا سبب بنا۔
حال ہی میں دی اینیٹمیکل ریکارڈ نامی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں معدوم ہوجانے والی تھنڈر برڈ کی بڑی ہڈیوں کے معائنہ کے متعلق بتایا گیا۔
معدوم پرندے کی باقیات آسٹریلیا کے شمالی علاقے فلِنڈرز رینجز اور ایلِیس اسپرنگز کے قریب سےدریافت ہوئیں۔
فلِنڈرز یونیورسٹی کے سائنس دان سمیت دیگر سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ ایک ہزار سال کے عرصے میں ان پرندوں کے سائز اور افزائش کےعمل میں بتدریج تبدیلی آئی لیکن وہ اپنے اطراف ہوتے موسم اور ماحولیات کی تبدیلیوں سے نمٹ نہیں سکے۔
جنوبی افریقا کی یونیورسٹی آف کیپ ٹاؤن کی پروفیسر انُوسُیا چِنسمی-ٹیورن کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےاندرونِ آسٹریلیا کے گرم اور خشک ہونے کی وجہ سے ان زبردست جانوروں کو موسمیاتی تغیر کے بڑھتے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ان کی افزائشِ نسل اور سائزموجودہ دور کے اِیمس کے زیادہ تیز افزائشِ نسل کے عمل سے سخت ماحولیاتی صورتحال کےاعتبار سے مقابلہ نہیں کرسکا۔
محققین نے تحقیق میں یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ یہ پرندے اپنے سائز اور افزائش کےعمل کے اعتبار سے کمال تک پہنچنے میں کتنا وقت لیتے تھے تاکہ ان کی ارتقائی کامیابی اور بقاء کے لیے کی جانے والی کوشش میں حتمی ناکامی کا تعین کیا جاسکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv