تازہ تر ین

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت پانچ جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے بویا میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن سمیت پانچ جوان شہید ہو گئے ہیں۔ شہدا میں کیپٹن عبدالولی، نائب صوبیدار نواز، حوالدارغلام علی شامل، لانس نائیک الیاس اور سپاہی ظفر اللہ شامل ہیں۔
شمالی وزیر ستان کے علاقے میں کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا ہے۔
26 سالہ کیپٹن عبدالولی شہید کا تعلق وانا جنوبی وزرستان سے ہے جب کہ 45 سالہ نائب صوبیدار نواز شہید کا تعلق ایبٹ آباد سے، 34 سالہ حوالدار غلام علی شہید کا تعلق سرگودھا سے، 33 سالہ لانس نائیک الیاس شہید کا تعلق میانوالی سے اور 29 سالہ سپاہی ظفر اللہ شہید کا تعلق بھی میانوالی سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv