تازہ تر ین

عالمی برادری پاکستان کی مدد جاری رکھے، احسن اقبال کی امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب وسیع پیمانے پر آیا ہے اس لیے بین الاقوامی سطح پر امداد کی ضرورت ہے، عالمی برادری بدترین بحران میں پاکستان کی مدد جاری رکھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بات امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
ملاقات کرنے والوں میں امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن، ٹام سوزی اور آل گرین شامل تھے۔ اس موقع پر پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے دوران ملاقات کہا کہ حالیہ سیلاب نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ہے، ابتدائی تخمینے کےمطابق تقریباً 10 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، سیلاب سے متاثرہ 70 فیصد علاقے پسماندہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکرسیلاب زدگان کی مدد کر رہی ہے، پاکستان کا شمار ان 7 ممالک میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا شکار ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے تجویز پیش کی کہ ترقی پذیر ممالک میں انفرا اسٹرکچر کے مضبوط نظام کیلئےعالمی فنڈ قائم کیا جائے، اس وقت تعمیرنو اور بحالی سب سے بڑا چیلنج ہیں
احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب کے دوران ٹماٹر اور پیاز کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، حکومت پہلے مرحلے کے بعد جلد از جلد بحالی کا عمل شروع کرے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv